حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت الله سید محمد سعیدی نے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں "جامعة الزہرا (س)" کی مدیر سیدہ زہرہ برقعی اور ان کے معاونین سے ملاقات کے دوران کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی مختصر زندگی میں انتہائی عظیم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا: بعض عظیم ہستیوں کو کچھ ذمہ داریاں اللہ کی جانب سے عطا کی جاتی ہیں، جن میں تعلیم یا تجربے کا دخل نہیں ہوتا۔
آیت الله سید محمد سعیدی نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے تمام کردار، چاہے وہ اپنی والدہ کے ساتھ انس ہو، امیرالمومنین علیہ السلام سے ازدواج ہو یا ولایت کا دفاع، یہ سب اللہ کی عطا کردہ خصوصیات تھیں۔
حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پوری زندگی معاشرے کے لئے کامل نمونہ اور اسی طرح "جامعة الزہرا (س)" کے لئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے جامعة الزہرا (س) کے 40 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ تعلیمی ادارہ قرآن و عترت کے معارف کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ ان خواتین کی بھی حمایت کرے جو اسلامی انسانی علوم میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ان خواتین کو تلاش کرنا اور متعارف کرانا ضروری ہے جو ملک کے اندر یا باہر نمایاں علمی فعالیت انجام دے رہی ہیں۔